ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / دہلی میں آلودگی سے کچھ راحت، اگلے دو دنوں میں ہو سکتی ہے ہلکی بارش

دہلی میں آلودگی سے کچھ راحت، اگلے دو دنوں میں ہو سکتی ہے ہلکی بارش

Sun, 24 Nov 2019 18:53:58    S.O. News Service

نئی دہلی،24/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھنے کے بعد دہلی نے اب راحت کی سانس لی۔تیز ہوا چلنے کے ساتھ ہوا میں آلودگی کی سطح کم ہوتی نظر آئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ہوا میں محلول زہر میں کمی آئے گی۔آئی ایم ڈی کے سائنسداں کلدیپ شریواستو نے بتایا کہ جہاں جمعہ کو اے کیو آئی 360 تھا وہیں ہفتہ کو یہ گھٹ کر 312 پر آ گیا۔وہیں شریواستو نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ آنے والے کچھ وقت میں اس میں اور بھی بہتری آئے گی۔ساتھ ہی آئندہ دنوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔جس سے آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔آنے والے بدھ تک دہلی میں تیز ہواؤں کا دور جاری رہے گا۔جس کی آلودگی کی سطح میں کمی آ سکتی ہے۔ساتھ ہی اندازہ ہے کہ منگل اور بدھ کو ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایسا دیکھا گیا ہے کہ بارش کے بعد آلودگی کی سطح میں کمی آ جاتی ہے۔رپورٹس کے مطابق سرد ہواؤں کے چلنے سے دہلی میں چلنے والی گرم ہوا میں کمی آئے گی۔جس کی وجہ سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں اس وقت ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔وہیں بڑھتے ہوئے آلودگی کو دیکھتے ہوئے حالیہ اروند کیجریوال نے بھی طاق۔جفت فارمولہ کو لاگو کیا تھا۔ہریانہ کے سابق وزیر اعلی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر بھی آلودگی کم کرنے کے بارے میں تجاویز دی گئی تھی۔


Share: